نوانی برادران کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کی اپیلوں پر د فیصلہ 4جولائی تک محفوظ

جمعہ 29 جون 2018 21:32

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) نوانی برادران کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کی اپیلوں پر لاہورہائی کورٹ نے سماعت کے بعد فیصلہ 4جولائی تک محفوظ کرلیا تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 90حلقہ پی پی 91سے سابق صوبائی وزیرسعیداکبرخان نوانی اور حلقہ این اے 98سے رشید اکبرخان نوانی کے خلاف غلام علی انصاری کونسلر،ملک غضنفرعباس چھینہ نے آر اوز کو ان کے صادق اور امین نہ ہونے اعتراضات جمع کرائے جن کو بعدازسماعت مستردکرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے آر اوز کے فیصلہ خلاف اعتراض کنندگان نے الیکشن ٹربیونل لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کیں جس پربعد از سماعت اعتراضات منظورکرتے ہوئے نوانی برادران کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے نوانی برادران نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں کیں جن پرگزشتہ روز سماعت ہوئی بحث کے بعد فیصلہ4جولائی تک محفوظ کرلیا گیا