ساہیوال، پولیس کا سرچ آپریشن ‘43مشکوک افراد کو تصدیق کے بعد چھوڑ دیا

جمعہ 29 جون 2018 22:15

ساہیوال۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) پولیس کاشہر کے مختلف ہوٹلوں میں سرچ آپریشن ‘43مشکوک افراد کو تصدیق کے بعد چھوڑ دیا گیا ، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشر میکن کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی ملک ضیاء الحق کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر محمدممتاز خان نے قانون نافذ کرنیوالے دیگراداروں کے ہمراہ شہر کے مختلف ہوٹلوں اور ریسٹ ہائوسز میں سرچ آپریشن کیا ، اس دوران ہوٹلوں کے کمروں کی تلاشی لی گئی اور ہوٹلوں میں ٹھہرے ہوئے 43مشکوک افراد کو حراست میں لیکر بائیو میٹرک مشین کے ذریعے ویری فکیشن کے بعد چھوڑ دیا گیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے پولیس افسران کو ضلع بھرکے تمام ہوٹلوں اور ریسٹ ہائوسز کو اچانک چیک کرنے اور ان میں ٹھہرے ہوئے افراد کی شناخت کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہوٹلز اورریسٹ ہائوسز کے مالکان کو وہاں ٹھہرنے والے افراد کو شناخت کے بغیر نہ ٹھہرانے پر زور دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :