اسٹبلیشمنٹ ڈویژن میں عرصہ دراز سے بیٹھے سابق حکومت کے حمایتی افسران کو تبدیل نہ کیا جاسکا

بطور جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن تعینات ملٹری لینڈ گروپ کے گریڈ 20 کے بااثر افسر مسعود اختر چوہدری سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے دست راست گردانے جاتے ہیں

جمعہ 29 جون 2018 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) جنرل الیکشن 2018 سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طر ف سے اعلیٰ بیورو کریسی میںبڑے پیمانے میں اکھاڑ بچھاڑ کے باوجود اسٹبلیشمنٹ ڈویژن میں عرصہ دراز سے بیٹھے سابق حکومت کے حمایتی افسران کو تاحال تبدیل نہ کیا جا سکا ہے۔ اسٹبلیشمنٹ ڈویژن میں بطور جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن تعینات ملٹری لینڈ گروپ کے گریڈ 20 کے بااثر افسر مسعود اختر چوہدری سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے دست راست گردانے جاتے ہیںجو گزشتہ دورانیہ میںکی جانے والی نوازشات کی سبب اس وقت جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن اور فنانس ڈویژن کے فنانشل ایڈوائزر کی بھی اضافی زمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

مسعود اختر چوہدری کی اسٹبیلشمنٹ ڈویشن میںتعیناتی 3 جولائی 2013 کو کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وہ مسلسل ڈویژن میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں سرکاری ضابطے کے مطابق کوئی بھی سرکاری افسر 3 سال سے زائد ۔۔ نہیں رکھا جا سکتا کے متضاد مسعود اختر چوہدری نہ صرف گزشتہ 5 سال سے زائد سے اس پوسٹ پر براجمان ہیں ۔ بلکہ جنرل الیکشن کے دورانیہ میں جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کے ساتھ ساتھ 2 اضافی ذمہ داریوںکے ساتھ اپنی ہمدریاں چوہدری نثار گروپ کے ساتھ لگانے میںمگن تھی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مسعود اختر چوہدری کی ٹرانسفر بابت اس وقت تک اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کوکوئی احکامات موصول نہیںہوئے۔