قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231سجاول پر فارم بھرنے والے چار امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

جمعہ 29 جون 2018 23:35

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) الیکشن 2018کے سلسلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231سجاول پر فارم بھرنے والے چار امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ، الیکشن سے دستبردار ہونے والوں میں ارباب وزیرمیمن، ارباب رمیزالدین ، شفقت حسین شاہ شیرازی اور مسمات نوابزادی شامل ہیں ، اس حلقے سے اب باقی آٹھ امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے، سجاول ضلع کے پی ایس پچھہتر 75 سے سات امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لئے ان میں ارباب وزیر میمن ، ارباب رمیزالدین میمن ، الطاف حسین خواجہ ، سید ایازعلی شاہ شیرازی ،شفقت حسین شاہ شیرازی، روشن بانو کھٹی اور عثمان ملاح شامل ہیں ،اس حلقے سے باقی بارہ امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے، جبکہ پی ایس چھہتر76 سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے جن میں اسلم ملکانی ، دانش ملکانی اور اسماعیل ملاح شامل ہیں ،اس حلقے سے باقی بارہ امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے، سابقہ الیکشن میں پی پی ٹکٹ ہولڈر پروین لغاری کو اس دفعہ پی پی کا ٹکٹ نہیں دیاگیاہے اور وہ آزاد حیثیت میں پی ایس 75 سے پی پی امیدوار کا مقابلہ کریں گی جبکہ ان کابھتیجاآفتاب لغاری این اے 231 پر آزاد حیثیت میں پی پی امیدوار کا مقابلہ کریں گے ۔