چوبیس گھنٹوں کے دوران 05عدد پسٹل،2.125کلوگرام چرس اور75 لیٹرشراب برآمد،11مجرمان اشتہاری گرفتار

جمعہ 29 جون 2018 23:49

فیصل آباد۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) سی پی اوفیصل آباداشفاق خان کی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب11مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیا۔پولیس ترجمان عامر وحیدنے آج یہاں بتایا کہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فیصل آباد پولیس نی05عدد پسٹل قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کیا ۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میںلاتے ہوئی2.125کلو گرام چرس اور75لیٹر شراب برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بلوچنی پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکرملزم لیاقت کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی20لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 209/18بجرم 3/4PHOتھانہ بلوچنی اورتھانہ سمن آبادپولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکرملزم محمد عاطف کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے 1.080 کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر391/18بجرم 9C/CNSAتھانہ سمن آباداورتھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم شکیل کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی20لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر469/18بجرم 3/4PHOتھانہ کھرڑیانوالہ میں درج رجسٹر کرلیا۔

(جاری ہے)

سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میںبھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔