سجاول، جنسی زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے، بار بار زیادتی کرنے ، سوشل میڈیا پر وائر ل کرنے پربچے کے والد کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 30 جون 2018 21:50

سجاول، جنسی زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے، بار بار زیادتی کرنے ..
سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) سجاول تھانے حدود کی حدود آمڑا اسٹاپ کے رہائشی وحشی درندہ صدیق سومرو کی جانب سے 10 سالہ بچے صلاح الدین ولد نور محمد سومرو کو جنسی زیادتی کے دوران ساتھی جوابدار سدہیر آمڑو کے ہاتھوں مبینہ طور ریپ کی ویڈیو ریکارڈ کرواکے بچے کو بلیک میل کرکے پیسے لینے ، باربار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دینے کے انکشاف کے بعد بچے کے والد نور احمد سومرو کی فریاد پر سجاول پولیس کی جانب سے دونوں ملزماں کے خلاف گناہ نمبر 76/2018 قلم نمبر 377 کہ تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ جوابدار صدیق سومرو کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گوٹھ کے معززین حاجی عبدالغنی سومرو،رفیق سومرو و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ جوابدار صدیق سومرو نے گوٹھ کے ایک دوسرے بچے کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور جوابدار کے پاس گوٹھ کے گردونواح کے 10تا 15بچوں سے بدفعلی کرکے انکی ویڈیو ریکارڈینگ بناکے انکو بلیک میل کرنے کے واقعات بھی ظاہر ہوئے ہیں اور مذکورہ جوبدار کے موبائل میں وہ مواد محفوظ ہے۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر سجاول تھانہ کے ایس ایچ او سجاول مشتاق برہمانی نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ واقعہ کی ایمانداری سے جانچ کی جائے گی۔