الیکشن 2018 میں راولپنڈی سے حصہ لینے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

ہفتہ 30 جون 2018 23:39

الیکشن 2018 میں راولپنڈی سے حصہ لینے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) الیکشن 2018 میں راولپنڈی سے حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق راولپنڈی حلقہ این اے 59 پنڈی تھری سے آزاد امیدوار چوھدری نثار علی خان کو جیپ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن )کے راجہ قمر اسلام کو شیر اور پی ٹی آئی کے غلام سرور خان کو بلا, نظریاتی پی ٹی آئی کرنل اجمل صابر کو بلے باز اور مولانا عبد الغفور توحیدی کو کتاب کا نشان الاٹ کیا گیا۔

پی پی 10 سے آزاد امیدوار چوھدری نثار جیپ،قمر اسلام شیر،خالد محمود مرزا کتاب اور پی ٹی اے کی نوید سلطانہ کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ ہوا۔پی پی 12 سے چودھری نثار جیپ،فیصل قیوم ملک شیر،ظہور احمد کو کرین،مولانا مقصود کتاب اور واسق قیوم کو بلے کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پی پی 13 سے سرفراز افضل شیر،حاجی امجد کو بلا کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔

حلقہ این اے 60 پنڈی چار سے حنیف عباسی کو شیر،عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار شیخ رشید قلم دوات، پی پی کے مختار عباس کو تیر اور قاضی جمیل کو کتاب کا نشان الاٹ کیا گیا۔پی پی 17 سے راجہ حنیف شیر،فیاض الحسن چوہان بلا اور رضا احمد شاہ کو کتاب کا نشان مل گیا۔پی پی 16 ارسلان حفیظ شیر،راجہ راشد حفیظ بلا ،چوہدری حنیف کتاب اور چوھدری افتخار کو تیر کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔

پی پی 11 سے راجہ ارشد شیر،چوھدری عدنان بلا،محمد نعیم کیانی تیر اور تاج عباسی کو کتاب،حلقہ این اے 61 پنڈی پانچ سے ملک ابرار شیر،عامر کیانی بلا، گلزار اعوان کو تیر،چوھدری ظفر یاسین کتاب اور ن لیگ نظریاتی کے راجہ جہانداد کو جیپ ،پی پی 14 سے چوھدری اسامہ تنویر شیر،راجہ بشارت بلا اور رضوان احمد کو کتاب ،پی پی 15 سے ملک افتخار شیر،عمر تنویر بٹ بلا اور خالد محمود علوی کو کتاب کا نشان مل گیا ۔این اے 62 پنڈی چھ سے دانیال چوھدری شیر،شیخ رشید قلم دوات،سمیرا گل تیر اور طارق منیر بٹ کو کتاب کا نشان الاٹ ہوا۔پی پی 18 سے شکیل اعوان شیر،اعجاز خان جازی بلا ،بابر سلطان جدون تیر اور ڈاکٹر ضیائ الرحمن کو کتاب کا نشان مل گیا ہے۔