لیاری میں بلاول بھٹو کے قافلے پر شدید پتھراؤ

لیاری بہار کالونی میں بلاول بھٹو کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آ گئے۔صورتحال کشیدہ ہو گئی،پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 1 جولائی 2018 17:04

لیاری میں بلاول بھٹو کے قافلے پر شدید پتھراؤ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2018ء) لیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا۔جب کہ لیاری بہار کالونی میں بلاول بھٹو کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاری آمد ہوئی۔جہاں کارکنان نے شدید احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں آگرہ تاج کالونی میں صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

جونا مسجد کا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔جونا مسجد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے قافلے کو روک لیا گیا۔اور قافلے کو دوسری جانب موڑ دیا گیا۔اس دوران بلاول بھٹو کے حامیوں اور مخالف گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔جب کہ خواتین بھی مٹکے اٹھا کر احتجاج میں شریک ہوئیں۔

(جاری ہے)

حالات اتنے خراب ہو گئے کہ پولیس کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ مظاہرین کی طرف سے "رو بلاول رو" کے نعرے بھی لگائے گئے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی عرصے سے پانی کی فراہمی نہیں کی گئی اور ووٹ مانگنے آ گئے ہیں۔یاد رہے کہ لیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بہت اثر و رسوخ تھا اور یہاں کے لوگ بھی پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرتے تھے تاہم اب لیاری کے لوگ بھی سہولیات فراہم نہ کرنے پرسراپا احتجاج ہیں۔

اور بلاول بھٹو کا لیاری میں پتھروں سے استقبال کیا گیا۔لیاری کے عوام کا کہنا ہے کہ ا نہیں پینے کیے لیے پانی تک میسر نہیں ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی عرصے سے پانی کی فراہمی نہیں کی گئی اور اب ووٹ مانگنے آ گئے ہیں۔مشتعل مظاہرین کی جانب سے بھی پانی دو پانی دو کے نعرے لگا ئے گئے ہیں۔صورتحال اتنی کشیدہ ہو گئی کہ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرنا پڑا گیا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے؛