نگران حکومت کو پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے،عوام پہلے ہی گزشتہ نااہل حکومت کے کیے گئے اقدامات کا خمیازہ بھگت رہی ہے، نگران حکومت عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالے،پچھلی پانچ سالہ نا اہل حکومت نے بجٹ میں جو خسارہ کیا اس کا بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے،پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا ول کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل

اتوار 1 جولائی 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت کو پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے،عوام پہلے ہی گزشتہ نااہل حکومت کے کیے گئے اقدامات کا خمیازہ بھگت رہی ہے، نگران حکومت عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالے،پچھلی پانچ سالہ نا اہل حکومت نے بجٹ میں جو خسارہ کیا اس کا بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نگران حکومت کو پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا ،عوام پہلے ہی گزشتہ نااہل حکومت کے کیے گئے اقدامات کا خمیازہ بھگت رہی ہے ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نگران حکومت عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالے،پچھلی پانچ سالہ نا اہل حکومت نے بجٹ میں جو خسارہ کیا اس کا بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے۔