نواز شریف کے ظلم کا سب سے زیادہ شکار میں ہوا ہوں لیکن میرا مقابلہ تحریک انصاف کے ساتھ ہے!جمشید دستی

لوگ مجھے نظام کے خلاف ووٹ دے رہے ہیں، میرا مقابلہ تحریک انصاف کے ساتھ ہوگا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اس علاقے سے صفایا ہوگیا ہے،عوامی راج پارٹی کے رہنما جمشید دستی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 2 جولائی 2018 12:37

نواز شریف کے ظلم کا سب سے زیادہ شکار میں ہوا ہوں لیکن میرا مقابلہ تحریک ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02جولائی 2018ء) عوامی راج پارٹی کے رہنما جمشید دستی نے کہا کہ لوگ مجھے نظام کے خلاف ووٹ دے رہے ہیں، میرا مقابلہ تحریک انصاف کے ساتھ ہوگا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اس علاقے سے صفایا ہوگیا ہے، نواز شریف کے ظلم کا سب سے زیادہ شکار میں ہوا ہوں، شفاف الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں، پولنگ کا وقت چھ سے بڑھا کر آٹھ بجے کیا جائے۔

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق عام راج پارٹی کے رہنما جمشد دستی کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عام آدمی اس علاقے میں انتخابات لڑنے کی جرأت نہیں کرسکتا اس لئے یہاں سے چار نشستوں پر الیکشن لڑرہا ہوں۔میری پارٹی کا نعرہ ہی غریبوں کو حکمران بنانے کا ہے۔ غریب آدمی ہی اقتدار میں آکر غریبوں کیلئے پالیسیاں بناسکتا ہے۔

(جاری ہے)

لوگ مجھے نظام کے خلاف ووٹ دے رہے ہیں۔ میرا مقابلہ اس حلقہ میں تحریک انصاف کے ساتھ ہوگا۔جمشید دستی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اس علاقے سے صفایا ہوگیا ہے۔جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ دو تین نشستوں پر سمجھوتہ کرلیتا تو لوگوں کو کیا جواب دیتا۔ پی ٹی آئی میں ابھی جو لوگ پارٹی تبدیل کر کے آئے جن کے مقابلہ پر میں لڑ رہا ہوں میری ان سے طبقاتی لڑائی ہے۔

جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے ظلم کا سب سے زیادہ شکار میں ہوا ہوں۔ شفاف الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ ایک جماعت کو ٹارگٹ کیا جائے گا تو انہیں شور مچانے کا موقع ملے گا میں اس کے سخت خلاف ہوں، پولنگ کا وقت چھ سے بڑھا کر آٹھ بجے کیا جائے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخا بات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کڑے مقابلے کا تصور کیا جا رہا ہے۔جب کہ سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار تحریک انصاف کی جیت کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے۔