این اے 42 کی غیور عوام کیلئے بلا تفریق ترقیاتی منصوبے شروع کیے ،کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کر کے عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں،سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں رہنا چاہتے ہیں،سینیٹرملک ہلال رحمن

پیر 2 جولائی 2018 18:22

ضلع مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) سینیٹرملک ہلال رحمن نے کہا کہ این اے 42 کی غیور عوام کیلئے بلا تفریق ترقیاتی منصوبے شروع کیے ،کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کر کے عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں،سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں رہنا چاہتے ہیں۔ وہ پیر کو انہوں نے تحصیل حلیمزئی غازی کور میں حاجی مینہ دار کی طرف سے آزاد اُمیدوار ملک بلال رحمن کیلئے منعقدہ انتخابی جلسے کے دوران خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی ضلع مہمند کے عوام کیلئے ملک بلال رحمن نے دن رات خدمت کر کے آج ثابت کر دیا ہے کہ عوام اُن پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور انشاء اللہ تیسری بار بھی ملک بلال رحمن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے کیونکہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اور ترقیاتی منصوبوں کسی سفارش یا رشوت کے بل بوتے پر نہیں دی ہے، اگر انہوں نے علاقے کے عوام کی صحیح نمائندگی نہیں کی ہے تو آج اتنی بڑی تعداد میں لوگ اُن کے جلسوں میں شرکت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم منافقت کی سیاست یا سوشل میڈیا پر یقین نہیں رکھتے ۔ بلکہ یہاں کے عوام الیکشن میں ووٹ کے ذریعے بہتر احتساب کر سکتے ہیں،اس علاقے کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ جھوٹے ،برائے نام وعدوںاور سیاسی چالاکی پر یقین نہ رکھیں بلکہ ہمارے خاندان پر اعتماد کر کے ایک بار پھر ثابت کریں کہ ملک بلال رحمن صحیح معنوں میں اس قوم کا ترجمان ہے اور ہمیں ایک بار پھر خدمت کا موقع دیں۔ جلسے میں کثیر تعداد میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک مینہ دار نے اپنے خاندان سمیت ملک بلال رحمن کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور اپنی طرف سے بھر پور یقین دہانی کرائی۔