Live Updates

نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی ایک بار پھر موخر،واپسی کلثوم نواز کی صحت سے مشروط

نواز شریف اور مریم نواز 6 جولائی تک واپس نہ آئے تو احتساب عدالت فیصلہ سنانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر سکتی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 3 جولائی 2018 21:56

نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی ایک بار پھر موخر،واپسی کلثوم نواز ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2018ء) نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی ایک بار پھر موخر،واپسی کلثوم نواز کی صحت سے مشروط نواز شریف اور مریم نواز 6 جولائی تک واپس نہ آئے تو احتساب عدالت فیصلہ سنانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز فیصلہ کیا تھا کہ وہ لندن سے جلد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی ایک بار پھر موخرہو گئی ہے،دونوں لیگی رہنماوں کی واپسی کلثوم نواز کی صحت سے مشروط ہے۔ادھر تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ احتساب عدالت نے ایوان فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا اور فیصلہ 6 جولائی بروز جمعہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 6 جولائی کو عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔تاہم اگر شریف خاندان کی واپسی موخر ہوتی ہے اور وہ 6 جولائی کو عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو اس صورت میں فیصلہ سنانے کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑسکتا ہے۔تازی ترین خبر کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز 6 جولائی تک واپس نہ آئے تو احتساب عدالت فیصلہ سنانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر سکتی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات