نگراںحکومت کا بنیادی مقصد شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری

منگل 3 جولائی 2018 23:27

نگراںحکومت کا بنیادی مقصد شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، نگران وزیراعلیٰ ..
ملتان۔3 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) نگراں وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگراںحکومت کا بنیادی مقصد شفاف انتخابات کا انعقاد ہے،اگر کسی سیاسی جماعت کو کسی بھی قسم کی مشکلات پیش آئی ہیں تو اسے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنا چاہیے،ان خیالات کااظہارانہوں نے ملتان کے دورے کے موقع پربرن یونٹ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا، نگراں وزیراعلی نے نشترہسپتال کابھی دورہ کیا ،اس موقع پر انہیں ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیاگیا، نگراں وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ ملتان کے بیشتر ہسپتال زیر تعمیر ہیں ،نشترہسپتال کی ایمرجنسی سمیت پنجاب میں13 ایمرجنسی وارڈز کو جدید کیا جا رہا ہے،انہوںنے کہاکہ نشتر ٹو کیلئے رواں ماہ ایک ارب روپے جاری کردیئے جائیں گے لیکن نگران حکومت کوئی بھی طویل مدت کا نیا منصوبہ شروع نہیں کرسکتی،ایک سو ال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ صوبے میں جتنے بھی تبادلے کیے جارہے ہیں اس کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت لینا پڑتی ہے۔