متحدہ مجلس عمل میں انتخابات سے قبل پھوٹ پڑ گئی

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پسندیدہ شخصیات کو ٹکٹ دینے پر ایم ایم اے کا ہنگامی اجلاس طلب

muhammad ali محمد علی منگل 3 جولائی 2018 22:51

متحدہ مجلس عمل میں انتخابات سے قبل پھوٹ پڑ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل میں انتخابات سے قبل پھوٹ پڑ گئی، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پسندیدہ شخصیات کو ٹکٹ دینے پر ایم ایم اے کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے ماطقب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پارلیمانی بورڈ کی اجازت کے بغیر خیبرپختونخوا میں پسندیدہ شخصیات کو ایم ایم اے کے ٹکٹ دینے پر متحدہ مجلس عمل نے سپریم کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل ایم ایم اے لیاقت بلوچ نے مولانا فضل الرحمان کے مہمند ، پشاور اور دیر میں پسندیدہ شخصیات کو جے یو آئی(ف) کے پارلیمانی بورڈ کی مشاورت کے بغیر ٹکٹ نوازنے کے معاملے پر اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر ایم ایم اے کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں پسندیدہ شخصیات کو ٹکٹ دینے ، موجودہ سیاسی صورت حال اور انتخابی امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے راہنما پروفیسر ابراہیم نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں پسندیدہ شخصیات کو ایم ایم اے کے ٹکٹ دینے پر فوری سپریم کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔