کلثوم نواز کی علالت ۔۔۔کیا ہارلے اسٹریٹ کلینک واقعی ہی شریف فیملی کا ہے

چشم دید گواہ سامنے منظر عام پر آگیا جانتے ہیں پاکستان کی یہ معروف شخصیت کون ہے ، جو خوداسی ہسپتال سے علاج کروا رہی ہے

بدھ 4 جولائی 2018 11:30

کلثوم نواز کی علالت ۔۔۔کیا ہارلے اسٹریٹ کلینک واقعی ہی شریف فیملی کا ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک برطانیہ کا سب سے قدیم پرائیویٹ اسپتال ہے، پی ٹی آئی والوں کو اسپتال کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، ان کے نانا کا انتقال اسی کلینک میں ہوا تھا ،میری بیوی کا علاج بھی یہیں ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو اسپتال کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

ان کے نانا کا انتقال اسی کلینک میں ہوا تھا۔ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ امید ہے بیوی کا بہتر علاج ہو جائے لیکن میں یہاں دھکے ہی کھا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اسپتال کے اسٹرکچر کے بارے میں نہیں جانتا ۔کلثوم نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ ان کا علاج بھی یہاں ہو رہا ہے اور ان کے گلے میں ٹیوب ڈالی گئی ہے۔