سپریم کورٹ کا 2005 سے اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر میں وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی، تمام جامعات ڈگریوں کی تصدیق خود کریں گی،چیف جسٹس کا حکم

بدھ 4 جولائی 2018 12:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے 2005 سے لے کر اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر میں وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی، تمام جامعات ڈگریوں کی تصدیق خود کریں گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر میں وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی جس کے دوران 2005 سے اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ تمام جامعات ڈگریوں کی تصدیق خود کریں گی۔عدالت نے سپریم کورٹ کی تمام بار کونسلز کو ایڈیشنل رجسٹرار سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت10 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔