دونوں پائو ں سے معذورایبٹ آباد کے وقارنے باولنگ ،بیٹنگ اورکیپنگ مین مہارت حاصل کرتے ہوئے جسمانی معذورافراد کی احساس محرومیوں کا یکسرخاتمہ کردیا،کرکٹ میں خود کومنوانا چاہتاہوں، نوجوان کا ا ظہار

بدھ 4 جولائی 2018 18:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) دونوں پائو ں سے معذورایبٹ آباد کے وقارنے باولنگ ،بیٹنگ اورکیپنگ مین مہارت حاصل کرتے ہوئے جسمانی معذورافراد کی احساس محرومیوں کا یکسرخاتمہ کردیاہے اوراپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پراایسے تمام معذورافراد کے لیے مشعل راہ بن چکے ہیںجوکہ معذوری کی بناء پرزندگی سے دلبراشتہ ومایوس ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں وقارنے بتایااگرچے میرے دونو ں پاوں مکمل نہیں ہے تاہم میں نے اس کی پرواء نہیں کی اورکرکٹ میں خود کومنوا ناچاہتاہوں الحمد اللہ باولنگ ،بیٹنگ اوروکٹ کیپنگ میں اپنی ٹیم میں سب سے بہترین کھلاڑی بلکہ ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت رکھتے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ پاکستان کی اسپیشل ٹیم میںجگہ بنانے میں کامیاب ہوجائوں گادونوں پاوں کی معذوری میرے لیے کوئی بڑامسئلہ نہیں زندگی میں ایسی چیزین ہوتی رہتی ہیںمایوس وپریشان نہیں بس ہمت وجذبہ کم نہیں۔ایسے تمام افراد کومیری تقلید کرنی چاہیے جوکہ جسمانی معذرری کی بناء پرزندگی کوبوجھ سمھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :