پاکستان پیپلز پارٹی کل ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی

بدھ 4 جولائی 2018 19:07

پاکستان پیپلز پارٹی کل ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کل یوم سیاہ منائے گی 5 جولائی کو جمہوریت پر شب خون مارنے کیخلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کے علاوہ پارٹی کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائینگے اور اس سلسلہ میں مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائیگا پیپلز پارٹی نے اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔