پاکستان تحریک انصاف کو ایک بڑا جھٹکا،اہم ترین امیدوار نااہل ہو گیا

این اے 105 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار آصف توصیف نااہل ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 جولائی 2018 18:37

پاکستان تحریک انصاف کو ایک بڑا جھٹکا،اہم ترین امیدوار نااہل ہو گیا
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 جولائی 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کو ایک بڑا جھٹکا،اہم ترین امیدوار نااہل ہو گیا۔ این اے 105 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار آصف توصیف نااہل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ٹکٹوں کے معاملات طے پاجانے کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ بھی مکمل ہو چکا ہے ۔

اس موقع پر بہت سے انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئیے جا چکے ہیں تاہم اس موقع پر انکو اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے۔اس موقع پر بڑے بڑے سیاسی ناموں کو نااہلی کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔جن میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد حسین چوہدری بھی تھے تاہم بعد ازاں اپیل میں جانے پر انکے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح سابق وزیر اعظم جن کو این اے 57 مری سے نااہل قرار دیا گیا تھا انہیں بھی آج این اے 57 مری سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔تاہم ابھی تک امیدواروں کے نااہل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو این اے 105 سے بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ لاہور ہائیکورٹ نے ان کے انتخابی امیدوار آصف توصیف کو نااہل قرار دے دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے آصف توصیف کو بینک ڈیفالٹر ہونے پر نااہل قرار دیا ہے اور اسی بنیاد پر انکے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کئیے گئے تھے۔