الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کی جانب سے 5فیصد ٹکٹ خواتین کو جاری کرنے کی تفصیلات جاری کر دیں

تحریک انصاف کا42، پیپلز پارٹی کا43اورمسلم لیگ (ن) کا خواتین امیدواروں کو37 ٹکٹس کا اجراء ،متحدہ مجلس عمل نی33 ،ایم کیو ایم پاکستا ن نی6، مسلم لیگ (ق) نے 5 اور عوامی نیشنل پارٹی نے 7 ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے

جمعہ 6 جولائی 2018 20:31

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والی  سیاسی جماعتوں کی جانب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کی جانب سے 5فیصد ٹکٹ خواتین کو جاری کرنے کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نی42، پاکستان پیپلز پارٹی نی43،پاکستان مسلم لیگ (ن) نی37 ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ،متحدہ مجلس عمل نی33 ،ایم کیو ایم پاکستا ن نی6، مسلم لیگ (ق) نے 5 اور عوامی نیشنل پارٹی نے 7 ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کی جانب سے 5فیصد ٹکٹ خواتین کو جاری کرنے کی تفصیلات جاری کر دیں ، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 769ٹکٹ مر د امیدواروں اور 42ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، پاکستان پیپلز پارٹی نے 642ٹکٹ مرد امیدواروں اور 43ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 639مرد امیدواروں اور 37ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، قومی وطن پارٹی نے 68ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 3ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، پاکستان مسلم لیگ( ق) نے 44ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 5ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی نے 39ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور1ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، پاکستان عوامی راج نی44 ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 2ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، پاک سرزمین پارٹی نی148 ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 12ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ,نیشنل پارٹی نے 58ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 7ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، ایم کیو ایم پاکستا ن نے 94ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 6ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، متحدہ مجلس عمل پاکستان نے 583 ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 33ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 114ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 8ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے، عوامی نیشنل پارٹی نے 187 ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 14ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے۔