Live Updates

نواز شریف اور مریم نواز کو واپس لانے کی کارروائی نگران حکومت کو کرنا ہو گی، بیرسٹر علی ظفر

نواز شریف کے پاس احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف برطانوی عدالت جانے کا آپشن موجود ہے،برطانیہ سے بھی کہیں گے کہ فلیٹس کی ضبطگی کرے، نگران وزیر قانون کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 6 جولائی 2018 23:59

نواز شریف اور مریم نواز کو واپس لانے کی کارروائی نگران حکومت کو کرنا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) نگران وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو انٹر پول کے ذریعے وارنٹ جاری ہوں گے ۔ دونوں کو برطانوی حکومت کی مدد سے واپس لایا جائے گا ۔ نواز شریف کو واپس لانے کی کارروائی نگران حکومت کو کرنا ہو گی جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف برطانوی عدالت جانے کا آپشن موجود ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی برطانوی شہری ہے تو اسے واپس لانا ممکن نہیں ہوتا ۔ برطانیہ کے ساتھ مجرم کو تحویل میں لینے کا معاہدہ نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ نواز شریف کی جائیداد کی ضبطگی سے جرمانے کی وصولی ہو سکتی ہے اور برطانیہ سے بھی کہیں گے کہ فلیٹس کی ضبطگی کریں ۔ اپیل دائر کرنا نواز شریف کا حق ہے ۔ نواز شریف کی ضمانت اور فیصلے کی معطلی بھی ہو سکتی ہے ۔ وہ اپنے وکیل کے ذریعے پاکستان میں اپیل دائر کر سکتے ہیں ان کے پاس 30 روز ہیں جن میں وہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات