یمن میں ڈرون حملہ، القاعدہ کے 7 جنگجو مارے گئے

ہفتہ 7 جولائی 2018 09:50

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) یمن میں ایک مبینہ امریکی ڈورن حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 7 مشتبہ جنگجو مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق قبائلی رہنماؤں نے بتایا کہ یہ کارروائی شبوہ صوبے میں اس وقت کی گئی، جب یہ جنگجو ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ امریکی حکام نے اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم یمن میں فعال دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ٹھکانوں اور جنگجوؤں پر اس طرح کے ڈرون حملے ماضی میں بھی کیے جاتے رہے ہیں۔