تحریک جوانان پاکستان 15 جولائی کو پشاور رنگ روڈ کے مقام پراپنی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی ،عرفان عالم

ہفتہ 7 جولائی 2018 20:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) تحریک جوانان پاکستان 15 جولائی2018 کو پشاور میں رنگ روڈ کے مقام پر5 بجے اپنی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی جس میں پارٹی کے چیئرمین عبداللہ حمید گل شرکت کریں گے اس سلسلے میںتحریک جوانان پاکستان کے صوبائی صدر عرفان عالم کی صدارت میں ملک اورنگزیب خان کے حجرے میں پارٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی کے 67 کے امیدوار ملک اورنگزیب خان ‘ پی کی66 کے امیدوار سید عباس علی شاہ عرف معظم باچا ‘ پی کے 76 کے امیدوار محمد علی ‘ پی کی77 کے امیدوار طائف خان وائس چیئرمین احسان اللہ آفریدی اور ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر فاروق خان پی کے 79 سعید نور اللہ شاہ باچا پی کی73 کے امیدوار حبیب اللہ نے شرکت کی ‘ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پندرہ جولائی کو رنگ روڈ پر جلسے کا انعقاد کیا جائے گا ا پشاور کے عوام کو اس جلسے میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ تکمیل پاکستان جو پارٹی کا منشور ہے ممکن ہو سکے صوبائی صدر نے مزید بتایا کہ تحریک جوانان پاکستان ملک کی واحد پارٹی ہے جس نے فاٹا کے حقوق کیلئے آواز بلند کی اور پچھلے تین ہفتوں سے قبائلی عوا م کیساتھ مل کر اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دے رہے ہیں جس کا مقصد حالیہ انتخابات کے ساتھ فاٹا کا بھی الیکشن ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔