اسلام آباد میں بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار کرکے ہی دم لیں گے، اسد عمر

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:07

اسلام آباد میں بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار کرکے ہی دم لیں گے، اسد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار کرکے ہی دم لیں گے، متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے اسمبلی میں بل پیش کیا گیا ہے جونہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئے گی فوری طور پربل پاس کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نی یو سی 39 میرا سمبل جعفر میں انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ میں نے متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے اسمبلی میں بل پیش کیا ہے جونہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئے گی فوری طور پربل پاس کیا جائے گا۔انشاء اللہ پھر آپ سے کوئی ادارہ زبردستی آپ کی زمین نہیں چھین سکے گا۔ یہ جو سی ڈی اے یا سوسائٹی والے لوگوں کی زمینوں پر جبران قابض ھوجاتے ہیں اس کی آئین پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام آباد میں بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار کرکے ہی دم لیں گے۔اجتماع سے صدر ڈسٹرکٹ اسلام آباد نعیم خان اور جنرل سیکرٹری جمشید مغل نے بھی خطاب کیا۔