نوازشریف کی سزا سے سیاست میں ایک تبدیلی ضرور آئے گی،
اگر دس بیس ایسے لوگ پکڑے جائیں جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں تو عوام تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کا پیغام جائے گا اور عدلیہ آزادانہ فیصلے کر سکے گی ، الیکشن میں صرف تین ہفتے باقی ہیں لیکن الیکشن کمیشن ابھی تک انتخابی اصلاحات اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہاہے ،اگر الیکشن کمیشن نے اپنے قوانین پر اب عملدرآمد نہ کروایا تو کیا الیکشن گزرنے کے بعد کروائے گا امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا تیمر گرہ میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب
ہفتہ 7 جولائی 2018 23:56
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمر گرہ میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ آج تک ملک میں امیر اور غریب قانون کی نظر میں برابر نہیں تھے اور مقتدر طبقہ خو د کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھتا تھا اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا مگر نوازشریف کی سزا سے عام آدمی تک یہ پیغام پہنچاہے کہ ملک میں آئین و قانون موجود ہے اور صاحب اختیار و اقتدار بھی قانون کی پکڑ میں آسکتاہے ۔
انہوںنے کہاکہ اگر چند بڑے مگر مچھ قانون کی گرفت میں آ جائیں تو قانون کی بے بسی کا تاثر ختم ہوسکتاہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ 2018 ء کے انتخابات قوم کا امتحان ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے عوام کو ظالم جاگیرداروں اور بے رحم سرمایہ داروں سے نجات کا موقع دیاہے ۔عوام 25جولائی کو متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دے کر پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں ہمارا ساتھ دے اور پاکستان کے لیے ہمارے بڑوں نے جو قربانیاں پیش کی تھیں اور جو خواب دیکھے تھے ، ان کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے عوام گھروں سے نکل کر نظریہ پاکستان سے بے وفائی کرنے والوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں ۔ قومیں اپنے نظریات کی بنا پر زندہ رہتی اور پھلتی پھولتی ہیں ۔ نظریہ پاکستان ملکی ترقی اور قومی بقا کا ضامن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل پاکستان کی اسلامی شناخت اور تشخص کی حفاظت کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ عوام اس جدوجہد میں ایم ایم اے کا ساتھ دے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل خیبر پی کے سمیت چھوٹے صوبوں کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے ۔ وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے صوبوں کے درمیان مفاہمت اور یکجہتی و اتحاد ضروری ہے اور چھوٹے صوبوں کے اندر پائے جانے والے احساس محرومی کو ختم کرنے کے لیے قومی سطح پر ایک لائحہ عمل بنایا جانا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبوں کے حقوق ادا کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.