احتساب عدالت نے پولیس پیٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت24 جولائی تک ملتوی کردی

پیر 9 جولائی 2018 18:38

احتساب عدالت نے پولیس پیٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) احتساب عدالت نے پولیس پیٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت24 جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت میں پولیس پٹرول بلز کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ملزمان تنویر احمد طاہر اور فدا حسین شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا ملزم تنویر احمد طاہر کہ وکیل نے حتمی دلائل مکمل کرلئے جس کے بعدعدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پر نیب کے وکلا حتمی دلائل دینگے،دونوں ملزمان کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ مسترد کرچکی ہے،سید فدا حسین اور تنویر احمد پر 50 ملین کرپشن. خرد برد اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے،نیب کا الزام ہے کہ رقم سی این جی اسٹیشن کے نام پر جاری کی گئی مگر پولیس کو پیٹرول نہ ملا.چیک حاصل کرکے ہیڈ کانسٹبل محمد رفیق کے اکاونٹ میں رقم جمع کرادی گئی.