نادرا کا ڈیٹا چوری نہیں ہوا،دیگر ادارے بھی صورت حال پر نظر رکھتے ہیں ،عثمان مبین

3ماہ میں کراچی میں نادرا کی کارکردگی سو فیصد بڑھائی ہے،52سینٹرز کی حالت بہتر بنا دی گئی ہے،صحافیوں سے گفتگو

منگل 10 جولائی 2018 20:07

نادرا کا ڈیٹا چوری نہیں ہوا،دیگر ادارے بھی صورت حال پر نظر رکھتے ہیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) چیئرمین نادرا عثمان مبین نے کہا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا چوری نہیں ہوا ہے ۔ڈیٹا کی سیکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کیے ہیں۔نادرا کے ساتھ ساتھ دیگر ادارے بھی صورتحال پر نظر رکھتے ہیں۔وہ منگل کو کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔عثمان مبین نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا چوری ہوا، نہ ہی اتنا آسان ہے کہ چوری ہوسکے۔

(جاری ہے)

ڈیٹا تک ہر ملازم کی رسائی نہیں، ڈیٹا کیلئے علیحدہ سسٹم موجود ہے۔انہوںنے کہا کہ 3ماہ میں کراچی میں نادرا کی کارکردگی سو فیصد بڑھائی ہے ۔ 20مارچ سے پہلے ساڑھے 6ہزار ٹوکن جاری ہوتے تھے۔ اب ایک روز ساڑھے تیرہ ہزار ٹوکن جاری ہورہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ 57سینٹرز میں سے 52سینٹرز کی حالت بہتر بنا دی گئی ہے ۔ون ونڈو آپریشن بیس مارچ سے پہلے اٹھارہ فیصد تھا، اب ستانوے فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :