الیکشن کمیشن نے 25 جولائی تک تمام بلدیاتی اداروں کے چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت ذمہ داران کو معطل کر دیا

منگل 10 جولائی 2018 22:38

الیکشن کمیشن نے 25 جولائی تک تمام بلدیاتی اداروں کے چیئرمین، وائس چیئرمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے 25 جولائی تک تمام بلدیاتی اداروں کے چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت ذمہ داران کو معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع کونسل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، ڈسٹرکٹ، تحصیل کونسل، میونسپل کمیٹیوں کے ناظمین اور نائب ناظمین، میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشنوں کے میئر اور ڈپٹی میئر، میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین، کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ ممبران، یونین، ولیج، نیبرہڈ، وارڈ، وارڈ کونسل یا کمیٹیوں کے چیئرمین یا وائس چیئرمین 25 جولائی 2018ء تک معطل رہیں گے۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران سینی ٹیشن اور صفائی کے کام معمول کے مطابق یقینی بنائیں۔