Live Updates

جو کچھ آج ہو رہا ہے، اس سے الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے،محمد نواز شریف

انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کامینڈیٹ ہے کسی اور کا کام نہیں، الیکشن میں کسی اور ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے،ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری بھی خدمات ہیں ،دشمنوں کا مقابلہ کرنیوالے جوانوں کو سیلوٹ کرتا ہوں،لندن میں میڈیا سے گفتگو

منگل 10 جولائی 2018 23:37

جو کچھ آج ہو رہا ہے، اس سے الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے،محمد نواز شریف
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کچھ آج ہو رہا ہے، اس سے الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کامینڈیٹ ہے کسی اور کا کام نہیں، الیکشن میں کسی اور ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے،ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے، دیکھ رہے ہیں کس پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری بھی خدمات ہیں ،دشمنوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو سیلوٹ کرتا ہوں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری بھی خدمات ہیں اور اس جنگ میں دشمنوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو سیلوٹ کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو کچھ آج ہورہا ہے، اس سے الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن تمام انتظامات اپنے ہاتھ میں لے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کامینڈیٹ ہے کسی اور کا کام نہیں، الیکشن میں کسی اور ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ کسی پارٹی کے خلاف کچھ کیا جارہا ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے بندے توڑ کر عمران خان کی پارٹی سے جوڑا گیا ہے، مسلم لیگ (ن) اور قوم کسی طور پر بھی ان چیزوں کو قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کون سا کوئی گناہ کیا ہی ،پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے اور ہم محب وطن لوگ ہیں، مجھ سے بڑا محب وطن اور کون ہوسکتا ہی ،میرے اندر پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان کو بنایا اور آج اسی پارٹی کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات