ْگھوٹکی ،نواحی علاقے لوہی پل میں لرزہ خیز واقعہ ،غیرت کے تنازعہ پر بچی سمیت تین افراد قتل

واقعہ بھیری اور گھوٹا قبیلے کے دو گرہوں کے درمیان پیش آیا ،دونوں قبائل کے درمیان غیرت کے معاملے پر پرانا تنازعہ بتایا جاتا ہے

منگل 10 جولائی 2018 23:46

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) گھوٹکی کے نواحی علاقے لوہی پل میں لرزہ خیز واقعہ ،غیرت کے تنازع پر بچی سمیت تین افراد قتل۔ واقعہ بھیری اور گھوٹا قبیلے کے دو گرہوں کے درمیان پیش آیا ۔ دونوں قبائل کے درمیان غیرت کے معاملے پر پرانا تنازعہ بتایا جاتا ہے ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف حراس پھیل گیا ،پولیس نے جا ںبحق افراد کا پوسٹ مارٹم اور کاغذی کاروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے نواحی علاق گائوں لوہی پل میں افسوناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بھیری اور گھوٹا برادری کے دوقبائل میں تصادم کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچی سمیت تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف حراس پھیل گیا اور لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ۔ پولیس کے مطابق بھیری اور گھوٹا برادری کے مابین غیرت کے معاملے پر پرانا تنازعہ چلا آرہا تھا جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے مذکورہ علاقے میں پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم اور کاغذی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :