جماعت اسلامی کی جنرل سیکریٹری دردانہ صدیقی کی زیرِ صدارت نشست، انتخابی مہم کا جائزہ لیا گیا

منگل 10 جولائی 2018 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) انتخابی مہم عوام الناس تک اپنی دعوت اور آواز لے کر پہنچنے کا بہترین موقع ہے، ہر کام کو کرنے کا ایک وقت ہوتا ہے , اس کو اسی وقت کرنے سے فوائد اٹھا سکتے ہیں ، وقت گزر جانے پر آپ پسینہ کی بجائے خون بھی بہا لیں تو کچھ حاصل نہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی قیمہ دردانہ صدیقی نے این اے 242-243 کی ذمہ داران کے ساتھ نشست میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناظمہ سندھ عطیہ نثار، نائب ناظمہ رخشندہ ناز، ناظمہ کراچی اسما سفیر اور دیگر بھی موجود تھیں۔ نشست میں متعلقہ حلقوں کی نگرانات نے انتخابی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔ قیمہ نے ناظمات و کارکنان کو انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی قوت کو مجتمع کیجیے، آپس میں سیسہ پلائی ہوء دیوار بن کر ہی ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اللہ پر بھروسے کے ساتھ منصوبہ بندی پرعمل درآمد کیجیے، جیت ان شاء اللہ ایم ایم اے کی ہوگی۔