گوجر خان،چوہدری محمد عظیم اورچوہدری ساجد محمود کایو نین کونسل ساہنگ کا طوفانی دورہ

بدھ 11 جولائی 2018 00:10

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے سنیئر رہنما راجہ ہارون کیانی کی زیر قیادت چوہدری محمد عظیم اورچوہدری ساجد محمود کایو نین کونسل ساہنگ کا طوفانی دورہ متعدہ برداریوں یک جانب سے تحر یک انصاف کی حمایت کا اعلان عمر ان خان وزیر اعظم بن کر کسی کوکر پشن نہیں کر نے دیں گے اور تمام کر پٹ عناصر جیلوںمیں ہوں گئے کارنر میٹنگ سے خطاب تفصیلات کے مطابق سنئیر رہنما راجہ ہارون کیانی کی زیر قیادت تحریک انصاف کے امیدوار این اے 58چوہدری محمد عظیم اور چوہدری ساجد محمود نے گذشتہ روز یو نین کونسل ساہنگ کے دیہات دیرہ اعوان،دیرہ سیداں،دیرہ راجگان،موہڑہ لھڑان،ہردوچیڑ، کا طوفانی دورہ کیاساہنگ اڈے پر الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد ہردوچیڑ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ سابق حکمر انوں نے ملک لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا ان کے لندن ،دبئی اور دوسرے ممالک میں محلات ہیںاللہ تعالی نے موقع دیا تو تحریک انصاف انتخابات میں کامیاب ہو کر لوٹا ہوا پیسا واپس لائے گی اور ملک میں اقتصادای انقلاب برپا کر ئے گی راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ بلا امتیاز احتساب کا آغاز ہے قانون سب کے لیے بر ابر ہے اب ہر کرپٹ شخص کا احتساب ہو گا تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے دن رات کوشاں ہیں 25جولائی کو چوہدری محمد عظیم اور چوہدری ساجد محمود بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گئے۔