مغربی جاپان میں شدید بارشوں سے ہلاکتوںک ی تعداد بڑھ کر 179ہو گئی

بدھ 11 جولائی 2018 14:33

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) مغربی جاپان میں شدید بارشوں سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 179ہو گئی۔عالمی ذرائع ابلاغ نے جاپانی ک حکومت کے ترجمان کے حوالہ سے بتایاہے کہ لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریکارڈ بارشوں سے بنیادی سہولیات کے ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کے باعث متاثرہ افراد کو پانی اور بجلی کی فراہمی بدستور منقطع ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ اور مغربی علاقوں کے درمیان مال بردار ٹرین سروس معطل ہونے اور دیگر وجوہات کے باعث متاثرہ علاقوں میں اشیاء کی تقسیم میں خلل پیدا ہوا ہے۔جاپان کے وزیرِاعظم شِنزو آبے نے کہا ہے کہ مغربی جاپان میں ریکارڈ بارش سے متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی سامان بھیجنے کی غرض سے حکومت ایک محفوظ فنڈسے تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم استعمال کرے گی۔ اٴْنہوں نے متعلقہ حکّام کو ہدایت کر دی ہے کہ متاثرہ بلدیاتی علاقوں کی جانب سے درخواستوں کا انتظار کئے بغیر ایئرکنڈیشنرز، پانی اور دیگر اشیاء وہاں بھیج دی جائیں۔