الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 88 افراد کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 11 جولائی 2018 17:54

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 88 افراد کیخلاف مقدمہ درج
عارفوالا۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر سمیت88 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرپی پی 195سے امیرحمزہ خاں رتھ ، علی عمران رتھ ، محمد مٹھو رتھ ، اللہ یار ، اجمل رتھ ،رئیس ،فخر اور ثاقب نی80افراد کے ساتھ ملکر مین بازار قبولہ میں ریلی نکالی اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا جس پر تھانہ قبولہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا۔