نگران صوبائی کابینہ کے 5 رکنی وفد کی شہید ہارون بلور کی رہائشگاہ آمد، غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی، تعزیت پیش کی

بدھ 11 جولائی 2018 18:49

نگران صوبائی کابینہ کے 5 رکنی وفد کی شہید ہارون بلور کی رہائشگاہ آمد، ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان کی ہدایت پر گزشتہ شب نگران صوبائی وزراہ ظفر اقبال بنگش، انوارالحق، اسد اللہ چمکنی، فضل الہی اور محمد رشید خان خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے سیاسی رہنما ہارون بلور کی رہائشگاہ پر گئے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اس بڑے افسوس ناک واقعہ پر اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئیغمزدہ خاندان سے ہارون بلور کی شہادت پر تعزیت کی اور اللہ تعالی سے دعا کی وہ لواحقین کو یہ بہت بڑا صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق دے،صوبائی وزراہ نے دھماکہ کے دیگر شہداہ کے لواحقین سے بھی اس افسوس ناک پر اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دھماکہ کے زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :