نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس،سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت
سیاسی رہنمائوں اور امیدواروں کی سکیورٹی اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال سیاسی لیڈروں ، امیدواروں اور عوام کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر حسن عسکری دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کا تعاون ضروری ہے، امیدوار سکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں، نگران وزیر اعلی کا اجلاس سے خطاب پر امن ماحول میں انتخابات کیلئے تعاون کرینگی:سیاسی جماعتوں کے نمائندوںکی ضابطہ اخلاق پر پابندی پر عملدرآمد کی یقین دہانی
بدھ 11 جولائی 2018 20:50
(جاری ہے)
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکشن سے متعلقہ امور سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے طے کر رہے ہیں۔
امیدوار سکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ تما م جماعتوں کیلئے مساوی مواقع کا الیکشن بنانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں، امیدوار اور نگران حکومت پرامن ماحول کے مشترکہ مقصد کیلئے یکسو ہیں۔حالات نازک ہیں، یہ جوش نہیں ہوش کا دامن تھامنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار شکایت یا مسئلے کی صورت میں مقامی انتظامیہ، وزراء یا مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ نگران حکومت ممکنہ حد تک ہر شکایت کا ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ نگران حکومت اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے مستعد ہے، ہمارے کان اور آنکھیں کھلی ہیں۔ نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر پر امن ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں۔آخری چند دن اہم ہیں، سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد بے حد ضروری ہے۔ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پر امن ماحول میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے حکومت سے تعاون کریں گے۔اجلاس میںسیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ضابطہ اخلاق پر پابندی پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اجلاس میں انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے نمائندوں، نگران صوبائی وزراء سید ضیاء حیدر رضوی، شوکت جاوید، احمد وقاص ریاض، ظفر محمود، چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،انسپکٹر جنرل پولیس ،سیکرٹری اطلاعات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.