ہارون بلور کی شہادت پر سب وطن پرست غمگین ہیں،بلاول بھٹو زرداری

بدھ 11 جولائی 2018 21:19

ہارون بلور کی شہادت پر سب وطن پرست غمگین ہیں،بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بشیر بلور کے بیٹے ھارون بلور کی شہادت پر سب وطن پرست غمگین ہیں، دہشتگرد کس کس کو انتخابات سے باہر کرنا چاہتے ہیں یہ ظاہر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت پسندوں پر دہشتگرد حملے بہت بڑی سازش ہے، شہید ھارون بلور کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو معلوم کرنا چاہئے کے آخر یہ دہشتگرد کیا چاہتے ہیں۔