Live Updates

عمران نیازی شاہی طوطا ،سیاسی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس عوام کی بھلائی کا کوئی منشور یا ایجنڈا نہیں ہے، وہ صرف پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزام تراشی کرکے انتخابات تک میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں، بیان

بدھ 11 جولائی 2018 23:15

عمران نیازی شاہی طوطا ،سیاسی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں عمران نیازی کو شاہی طوطا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان کے پاس عوام کی بھلائی کا کوئی منشور یا ایجنڈا نہیں ہے۔ وہ صرف پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزام تراشی کرکے انتخابات تک میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران نیازی کے اعصاب پر بلاول بھٹو زرداری کا خوف طاری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے غریب کارکنوں کو سینیٹ کا ممبر بنایا۔ سینیٹر کرشنا کماری اور سینیٹر انور لال دین اس کا ثبوت ہیں جبکہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے بے شمار کارکن پارٹی ٹکٹ پر میدان میں ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران نیازی نے کرکٹ میں جوا، بال ٹمپرنگ کے سوا کوئی کام نہیں کیا جبکہ سیاست میں گالی گلوچ، الزام تراشی اور لوٹا گردی کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ انتخابات میں نیازی کی شکست یقینی ہے۔ اس کے بعد پختونخوا کے درخت بھی عمران نیازی کی کرپشن کی گواہی دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات