نیب نے محمد نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتار ی کیلئے 16رکنی ٹیم تشکیل دیدی

بدھ جولائی 23:45

نیب نے محمد نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتار ی کیلئے 16رکنی ٹیم تشکیل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) قومی احتساب بیور و ((نیب )) لاہور نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتار کیلئے 16رکنی ٹیم تشکیل دیدی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ نیب نے محمد نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے ڈائریکٹر امجد اولکھ کی سربراہی میں 16رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جس میں نیب کے 9افسران سمیت پولیس کے افسران بھی شامل ہوں گے ۔ جبکہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم تمام کاررائیوں کی نگرانی کریں گے ۔