پشاور بم دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

بدھ 11 جولائی 2018 23:52

پشاور بم دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پشاور بم دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد جان محمد نے افسران کو سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر میں گشت کو مزید موثر کرنے اور الیکشن مہم کے سلسلہ میں جاری جلسے جلوسوں و کارنر میٹنگز کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سکیورٹی موثر بنانے کے لئے سرچ آپریشنز کئے جائیں اور تمام اہم مقامات اور اہم شخصیات کی سکیورٹی بڑھانے کے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :