سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کاسینٹرل جیل سکھر کا دورہ ، بجلی کی عدم فراہمی اور دیگر شکایات

بدھ 11 جولائی 2018 23:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے معزز جج مسٹر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے سینٹرل جیل سکھر کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا اور قیدیوں کے مسائل سنے اور سہولیات کے سلسلے معلومات حاصل کی ۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر امجد بوھیو بھی ان کے ہمراہ موجودتھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جیل کے قیدیوں کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے معزز جج کو جیل میں مرمتی کام ، روشنی نہ ہونے اور بجلی کے مسائل کے متعلق شکایات کیں۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے معزز جج مسٹرجسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ایکسئین بلڈنگس سکھر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل جیل سکھر میں مرمت کا کام اورروشنی کے انتظامات فوری طور پر کیے جائیں ۔معزز جج نے سیپکو کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی کہ سینٹرل جیل سکھر میں بجلی کے مسائل فوری طور پر حل کرکے 15دنوں کے اندر رپورٹ جمع کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :