لیویز نے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،گاڑی سے 25کلو گرام منشیات برآمد

جمعرات 12 جولائی 2018 00:40

خضدار۔11جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر خضدا میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ خضدار کے علاقے میں لیویز نے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی محمد الیاس کبزئی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم اسمگلر کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنا چاہتے ہیں جس پر قومی شاہراہ پر تعینات لیویز کی تمام چیک پوسٹوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا اسی دوران چککو کے مقام پر لیویز فورس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان گاڑی بھگاکرلے گئے لیویز کے پیچھاکرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر رات کی تاریکی میں قریبی پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران اسکے خفیہ خانوں سے 24کلو گرام چر اور 1کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کو لیویز نے گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :