سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان سیدعالم قاتلانہ حملے میں جاں بحق

جمعرات 12 جولائی 2018 12:20

سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان سیدعالم قاتلانہ حملے میں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان سیدعالم قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان سیدعالم کی گاڑی کوناصرباغ کے قریب فائرنگ کانشانہ بنایاگیا جبکہ حملہ آورملزمان موٹرسائیکل پرسوارتھے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سیدعالم کو ہسپتال منتقل کر دیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان سیدعالم جاں بحق ہو گئے۔