نگراں وزیر اعظم نا صر الملک کی پشاور آمد،

کے پی کے کے گو رنر اور وزیر اعلی سے ملا قا تیں نگرا ں وزیر اعظم کا سا نحہ پشاور میں قیمتی جا نو ں کے ضیا ع پر افسو س کا اظہار، انتخا بات میں حصہ لینے والے اہم قا ئد ین کی سیکیو رٹی کو یقینی بنا نے کی ہدا یت کر دی

جمعرات 12 جولائی 2018 16:14

نگراں وزیر اعظم نا صر الملک کی پشاور آمد،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے سا نحہ پشاور میں قیمتی جا نو ں کے ضیا ع پر افسو س کا اظہار کر تے ہو ئے انتخا بات میں حصہ لینے والے اہم قا ئد ین کی سیکیو رٹی کو یقینی بنا نے کی ہدا یت کر دی، نگرا ں وزیر اعطم نے جمعرات کو پشاور کا دورہ کیا جہا ں انہوں نے گورنرہاوس میں گورنر کے پی کے اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی،اس موقع پر ملاقات کے دوران نگراں وفاقی وزیرداخلہ اعظم خان بھی شریک تھے، بعد ازا ں انہو ں نے خیبر پختو نخواہ کے وزیر اعلی د و ست محمد خان سے بھی ملا قات کی ، ملا قات میں نگرا ں وزیر اعظم کو سا نحہ پشاور کے بعد صو با ئی حکو مت کی جا نب سے سیکیو رٹی کو بہتر بنا نے کے حوا لے کیئے جا نے والے اقدا مات سے آ گا ہ کیا گیا ، ملا قا تو ں میں صو بے کی سیکیو رٹی کو بہتر بنا نے کے حوا لے سے نگرا ں وزیر اعظم کو تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کی شب پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کے انتخابی جلسے میں خود کش حملے کے نتیجے میں اے این پی رہنما اور شہید بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور سمیت 14 افراد شہید ہوگئے تھے،واقعے کے شہدا میں بعد میں اضافہ ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید افراد اسپتالوں میں دم توڑ گئے جن کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔