سپریم کورٹ کی جانب سے بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ کا قیام خوش آئند ہے ‘خادم حسین

پانی کی ضروریات کیلئے ڈیمز کی تعمیر ملکی معیشت کیلئے انتہائی ضروری ہے، تاجر و صنعتکار برادری اس فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کرواکر اپنا قومی فریضہ سرانجام دینگے‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعرات 12 جولائی 2018 17:54

سپریم کورٹ کی جانب سے بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ کا قیام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے سپریم کورٹ کی جانب سے بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کیلئے فنڈ کے قیام اور تمام بینکوں میں اکائونٹس کھولنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیموں میں پانی کی خطرناک حد تک کمی کے باعث پانی کی ضروریات کیلئے مزید ڈیمز کی تعمیر ملکی معیشت کیلئے انتہائی ضروری ہے،تاجر و صنعتکار برادری اس فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کروا کر اپنا قومی فریضہ سرانجام دینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہبھارت کی جانب سے پاکستانی دریائوں کا پانی روک کر کشن گنگا ڈیم اور دیگر ڈیمز کی تعمیرسے ملک پانی کے بحران میں مبتلا ہے پاکستانی دریائوں کا پانی روک کر بھارت میں ڈیموں کی تعمیر ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں آبپاشی کے لیے پانی کی قلت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے پانی کے ذخائرمسلسل کمی کا شکار ہیں۔ آبی ذخائر نہ صرف زندگی بلکہ ملکی بقاء کیلئے ناگزیر ہے اس لیے پانی کی کمی کیلئے مزید ڈیم بنائے جائیں۔