پولیس تھانہ نکیال کی حدود میں مسافر گاڑی پر پہاڑی تودہ گرنے سے ڈرائیور اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

تھانہ پولیس نکیال کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو ریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال نکیا ل منتقل کیا

جمعرات 12 جولائی 2018 19:21

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) پولیس تھانہ نکیال کی حدود میں مسافر گاڑی پر پہاڑی تودہ گرنے سے ڈرائیور اور خاتون سمیت چار افراد جاژ بحق‘ تین شد ید زخمی حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کے علاوہ تھانہ پولیس نکیال کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو ریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال نکیا ل منتقل کیا- حادثے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق نکیال سے سلو ن جانے والی بدقسمت مسافر ہائی ایس نمبر058پربکنھاڑ ہ ٹاون مہاجر کالونی کے پاس پہاڑی تودہ گرنے کے باعث ڈرائیور اور خاتون سمیت چار افراد جن میںڈرائیور سردار واجد،کرامت، نازیہ زوجہ ظفر اور قدیر ولد محمد حسین ساکنان سلون موقعہ پر جان بحق جبکہ محمد رقیب ، توقیر اور سفینہ زوجہ مقصود ساکنان سلون شدید زخمی ہو گئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کے علاوہ پولیس تھانہ نکیال کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گے اور ملبے تلے دب جانے والے افراد کو ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نکیال منتقل کر دیا گیا زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر کا حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد دینے کی ہدایت جاری کر دی -