Live Updates

آئندہ انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونے جارہی ہے ،ْنوازشریف

سوائے افسوس کے اور کیا کہا جا سکتاہے، پتہ نہیں کون سے الیکشن ہونے جا رہے ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 جولائی 2018 21:25

آئندہ انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونے جارہی ہے ،ْنوازشریف
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونے جارہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونے جارہی ہے ،ْسوائے افسوس کے اور کیا کہا جا سکتاہے، پتہ نہیں کون سے الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں سزائیں دینے کا فیصلہ کہیں اور ہوچکا تھا جسے 5 بار تبدیل کرکے سنایا گیا جبکہ انتخابات پر اربوں روپے ضائع کرنے کے بجائے اقتدار کی کرسی پر جس لاڈلے کو بٹھانا ہے بٹھادو۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتیاحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات