تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی دھوم بھارت بھی پہنچ گئی

پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے اشتہارات بھارت میں بھی چلنے لگے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 جولائی 2018 20:17

تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی دھوم بھارت بھی پہنچ گئی
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12جولائی 2018ء ) :تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی دھوم بھارت بھی پہنچ گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے اشتہارات بھارت میں بھی چلنے لگے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 میں چند دن باقی رہ چکے ہیں ،اس موقع پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔اداروں نے بھی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام تیزی سے جاری ہے تو دوسری جانب انتخابی عملے کی تربیت کے مراحل بھی مکمل کر لئیے گئے ہیں۔اس موقع پر سیاسی جماعتیں بھی اپنے سیاسی مخالفین کو دھول چٹانے کی بھرپور کوشش میں لگ گئی ہیں۔بڑے بڑے سیاسی اور پاور شو کئیے جانے کاسلسلہ بھی جاری و ساری ہے جبکہ مقامی قیادت بھی بھرپور کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ الیکشن کی طرح اس الیکشن میں بھی پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کو اپنی اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھواں دار قسم کے اشتہارات تیار کرکے چلوائے جارہے ہیں۔ان اشتہارات میں مخالفین پر کیچڑ اچھالا جارہا ہے۔اس موقع پر سوشل میڈیا پر تیار کئیے گئے تحریک انصاف کے انتخابی اشتہارات کی دھوم بھارت تک جا پہنچی۔

پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے اشتہارات بھارت میں بھی چلنے لگے۔پاکستان تحریک انصاف کے اشتہارات سانٹا بانٹا ڈاٹ کام پر چلنے لگے۔
دوسری جانب بھارت کی معروف انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ باکس آفس انڈیا کا صفحہ اول بھی پاکستان تحریک انصاف کے اشتہارات سے بھرا پڑا ہے۔