صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد بنیادی ذمہ داری ہے ،آراوعارف شاہ

جمعرات 12 جولائی 2018 21:50

ڈی آئی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ریٹرنگ آفیسر / ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ حلقہ این اے 38 ڈیرہ ون سید عارف شاہ نے کہا ہے کہ تمام اداروں کے درمیان انفارمیشن اور کوراڈینشن کا سلسلہ الیکشن تک جاری رہے گا ۔بیس جولائی تک پوسٹل بیلٹ پیپرز کا عمل مکمل ہونے کے بعد 21 جولائی سے پولنگ میٹرنگ کی پیکنگ کا کام شروع کردیاجائے گا جس میں مختلف سٹیشنری ،الیکٹرورولز اور بیلٹ پیپرز شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

24 جولائی کو تمام سامان متعلقہ حلقوں کے پریزائیڈنگ افسران کی تحویل میں دے دیا جائے گا جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مجموعی طور پر 665 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 234 حساس ترین ،274 حساس جبکہ 157 نارمل شامل ہیں ۔ان تمام پولنگ سٹیشنز پر سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ پرامن ،صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ان کی بنیادی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا اور اس میں رخنہ اندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔