نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے وزیراعلیٰ آفس میں پودا لگا کر موسم برسات کی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا
ماہ میں 3 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر، شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں :ڈاکٹر حسن عسکری ہماری اجتماعی اور قومی ذمہ داری ہے کہ اس مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس کارخیر میں شامل ہوں، نگران وزیراعلیٰ
جمعرات 12 جولائی 2018 22:20
(جاری ہے)
شجرکاری ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی ممدومعاون ثابت ہوتی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ درخت اور پودے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچائو اور زمین کے کٹائو کو روکنے کا اہم ذریعہ ہیں اور ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اس مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس کارخیر میں شامل ہوں کیونکہ شجرکاری ایک قومی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری میں معاشرے کے تمام طبقات کو حکومت کا ہاتھ بٹانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے بعدپودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کو یقینی بنانا بھی معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف سایہ دیتے ہیں بلکہ ان سے پھل بھی حاصل ہوتا ہے، لہٰذا ان دونوں مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے پودے لگائے جانے چاہئیں جو تناور درخت بنیں تو سایہ بھی دیں اور پھل بھی۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں جنگلات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ شجرکاری مہم کے دوران صوبہ بھرمیں 3 ماہ میں 3کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے جبکہ شجرکاری مہم کے تحت پی ایچ اے لاہور میں درخت لگائے گی جس سے شہر کے قدرتی حسن کو بحال کرنے میں مدد ملے گی اور شجرکاری مہم کے تحت پی ایچ اے مختلف اقسام کے پودے اور پھل دار درخت لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انفرادی و اجتماعی سطح پراپنے ماحول کو آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کرنا ہے اور اس ضمن میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگانے چاہئیں۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ آکسیجن پیدا کرنے کا قدرتی ذریعہ درخت ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا بھی قدرتی ذریعہ ہیں اور ماحولیاتی آلودگی روکنے کا کام انسانیت کی خدمت ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم کے دوران اپنے گھروں میں پودے لگائیں اور جس قومی مہم میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیںکیونکہ پودے اور درخت شہروں کے قدرتی حسن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو صاف ماحول بھی مہیا کرتے ہیں۔شہری شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اس مہم کو کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی پودے لگا کر اس مہم کو کامیاب کیا جائے گا۔ نگران صوبائی وزراء ضیاء حیدر رضوی، احمد وقاص ریاض، ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.